برطانیہ میں گدھوں کے ذریعے مریضوں کا انوکھا علاج

مریض گدھوں کو دیکھنا اور ان پر ہاتھ پھیرنا بہت پسند کرتے ہیں جس کے باعث ان کے علاج میں مدد ملتی ہے، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک December 24, 2013
یہ بہت اچھی بات ہے کہ گدھوں کو یہاں لایا جا رہا ہے انہیں دیکھر کر بہت اچھا لگتا ہے، مریض فوٹو؛بی بی سی

لاہور: برطانیہ کے بعض نرسنگ ہومز میں مریضوں کا دل بہلانے کے لیے گدھوں کے ذریعے ایک انوکھا طریقہ آزمایا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نرسنگ ہوم کے سٹنگ روم میں گدھے پہنچتے ہیں تو مریضوں کے چہرے کھل اٹھتے ہیں اور لبوں پر مسکراہٹیں دوڑ جاتی ہیں جب کہ اس کے باعث ان مریضوں میں مثبت خیالات پیدا ہوتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب گدھوں کو نرسنگ ہومز میں لایا جاتا ہے تو خاصا جوش و خروش پھیل جاتا ہے۔ مریض انہیں دیکھنا اور ان پر ہاتھ پھیرنا بہت پسند کرتے ہیں جس کے باعث ان کے علاج میں مدد ملتی ہے جب کہ مریضوں کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھی بات کہ گدھوں کو یہاں لایا جا رہا ہے گدھوں کو دیکھ کر انہیں بہت اچھا لگتا ہے اور یہ ہمیشہ حیرانی کا باعث بنتے ہیں۔

گدھوں کو نرسنگ ہومز لے جانے سے جہاں مریضوں کے علاج میں مدد ملتی ہے وہیں بعض اوقات ان کے داخلوں سے صفائی ستھرائی کے مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں، تاہم اس کے باوجود مریضوں کی بہتری کے لئے اسپتال کی صفائی ستھرائی کےلئے بھی الگ سے انتظام کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں