کوئٹہ میں سردی کی لہر میں اضافہ درجہ حرارت منفی 4 تک جا پہنچا
گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے
کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 تک جا پہنچا ہے جس کے باعث سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت منفی 4 تک جا پہنچا ہے، شدید سردی کے باعث شہریوں نے مختلف چوراہوں پر لکڑیاں جلا لیں جب کہ گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں جاری سردی کی حالیہ لہر کے بعد گزشتہ رات سے کراچی میں بھی کوئٹہ کی یخ بستہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔