لاہور میں 9 بچے بٹھانے پر موٹرسائیکل سوار کا چالان
لوہاری گیٹ کا رہائشی ابرار نعیم 9 بچوں کے ہمراہ سفر کر رہا تھا
قارئین نے ڈبل سواری پر چالان کا تذکرہ تو سنا ہوگا لیکن لاہور میں موٹرسائیکل سوار کا نہ ڈبل نہ ٹرپل بلکہ 9 بچے بٹھانے پر چالان کٹ گیا۔
ملک میں موٹرسائیکل سواروں کے مختلف وجوہات پر ٹریفک چالان ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی ہیلمٹ نہ پہننے تو کبھی کسی اور وجہ پر جرمانہ بھرنا پڑتا ہے۔ اکثر بائیک سوار ٹریفک پولیس کے ہاتھوں بے جا چالان کا شکوہ بھی کرتے نظر آتے ہیں۔
لاہور میں ایک انوکھا چالان ہوا۔ انار کلی کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن نے دور سے ایک موٹرسائیکل کو آتا دیکھا تو اسے لگا کہ دو افراد کی سواری پر کچھ زیادہ لوگ سوار ہیں لیکن بائیک قریب آنے پر انکشاف ہوا کہ اس پر زیادہ نہیں بلکہ بہت ہی زیادہ لوگ 9 بچے اور ایک موٹرسائیکل سوار یعنی مجموعی طور پر 10 افراد سوار تھے۔
لوہاری گیٹ کا رہائشی ابرار نعیم 9 بچوں کے ہمراہ سفر کر رہا تھا۔ وارڈن نے غفلت اور لاپرواہی پر اس کا 300 روپے کا چالان کردیا اور اسے اس عمل پر سخت تنبیہ کی۔