ووٹ کوعزت دوکےنعرے لگانےوالے گلگت میں ووٹ کوعزت دینے کو تیار نہیں شبلی فراز

اپوزیشن کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 17, 2020
اپوزیشن کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول کے جذباتی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں، اپوزیشن کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہوگا، ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے لہذا جمہوریت کا لیکچر دینے والے جمہوری طرز عمل اپنائیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں، جی بی میں تمام سروے پاکستان تحریک انصاف کی برتری اور عمران خان کو مقبول رہنما دکھا چکے تھے، گذشتہ 10 سال میں گلگت بلتستان کے عوام کے لیے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |