ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے خودکشی کرلی

ناراض بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے گھر سے باہر نکل کر اپنے آپ کو گولی مارلی، پولیس


ویب ڈیسک November 17, 2020
ناراض بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے گھر سے باہر نکل کر اپنے آپ کو گولی مارلی، پولیس۔ فوٹو : فائل

سرگودھا میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

سرگودھا میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق خوشاب کا رہائشی مختار اپنی بیوی کو منانے کے لیے آیا لیکن وہ واپس جانے کو تیار نہ تھی، بیوی کے انکار پر گھر سے باہر نکل کر شوہر نے پستول سے اپنے آپ کو گولی مارلی، واقعہ کے بعد تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔