وزیراعظم آج انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

عمران خان انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک November 17, 2020
وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کو31 جنوری تک سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت فوٹو: فائل

TOKYO: وزیراعظم عمران خان آج انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتخابی اصلاحات اور آئینی ترامیم سے متعلق وفاقی حکومت نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج سرکاری ٹی وی پر قوم سے اظہار خیال کریں گے، جس میں وہ انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ اس دوران انتخابی اصلاحات کے لئے قانون سازی اور آئینی تقاضوں پر بھی بات کی جائے گی، وزیر اعظم کے ہمراہ ریفارمز کمیٹی کے ارکان ،وفاقی وزراء اور قانونی ٹیم بھی ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو31 جنوری تک سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔