نیب نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور میگا کرپشن کیس کھول لیا

نیب نے پنجاب کے اسپتالوں کے لئے ادویات اور دیگر سامان مہنگے داموں خریدنے کا نوٹس لے لیا


طالب فریدی November 17, 2020
مہنگی ادویات اور سامان کی خریداری سے 20 ارب روپے کا بوجھ عوام کی جیبوں پر پڑا، نیب فوٹو: فائل

KARACHI: قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے لیے اربوں روپے مالیت کی انتہائی مہنگی ادویات خریدنے کا نوٹس لے لیا۔

قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دور میں اسپتالوں کے لئے مبینہ طور پر مہنگی ادویات خریدنے اور اسپتالوں کا سامان مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، کیس کی تحقیقات کو فاسٹ ٹریک پر کیا جائے گا۔

نیب لاہور نے شہباز شریف دور میں تعینات رہنے والے سیکرٹری صحت علی جان کو اسی کیس کے سلسلے میں 19 نومبر کو طلب کر لیا، علی جان کے بعد دیگر سرکاری آفسران سمیت کمپنیوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا جائے گا، نیب کا موقف ہے کہ مہنگی ادویات اور سامان کی خریداری سے کم و بیش 20 ارب روپے کا بوجھ عوام کی جیبوں پر پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔