مانسہرہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی
بم سڑک کنارے رکھا ہوا تھا جسے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا، پولیس ذرائع
چکریالی روڈ پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ میں چکریالی روڈ پر اسکول کے قریب سڑک کنارے رکھے بم کے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کے باعث پورا علاقہ لرز اٹھا جب کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم سڑک کے کنارے رکھا ہوا تھا جسے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح بھی چکریالی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی تاہم اس کے باوجود اسی مقام پر دوسرا دھماکا خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔