خواتین کو ہراساں کرنے والے رہنما پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر وومن پروٹیکشن ساہیوال مقرر

تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم نے چند روز قبل پوسٹ آفس میں خاتون افسر کو تھپڑ مارے تھے


ویب ڈیسک November 17, 2020
تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم نے چند روز قبل پوسٹ آفس میں خاتون افسر کو تھپڑ مارے تھے۔ فوٹو : فائل

خواتین کو ہراساں کرنے والے پی ٹی آئی رہنما کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پنجاب وومن پروٹیکشن ساہیوال مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال میں خواتین کو ہراساں کرنے والے تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پنجاب وومن پروٹیکشن ساہیوال مقرر کردیا گیا ہے، نوید اسلم پر لیڈیز پوسٹ آفس آفیسر کو تھپڑ مارنے پر مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مقامی رہنما نوید اسلم نے چند روز قبل پوسٹ آفس میں خاتون افسر کو تھپڑ مارے تھے جس کے بعد وہ اس مقدمہ میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔