محکمہ تعلیم سندھ کا موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی زیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی، محکمہ تعلیم سندھ


ویب ڈیسک November 17, 2020
کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی زیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں، محکمہ تعلیم سندھ۔ فوٹو : فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تعلیمی اداروں میں رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی زیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں تاہم نومبر کے اختتام پر این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر میں ہم نے اگر احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے کہ اسپتال مریضوں سے بھر جائیں گے جب کہ حالات دیکھ کر اسکولوں سے متعلق ایک ہفتہ میں فیصلہ کریں گے، اسکولوں سے کورونا پھیلا تو سردیوں میں تعطیلات بڑھا دیں گے اور گرمیوں میں کم کردیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : این سی او سی کی سردیوں کی چھٹیاں جلدی دینے کی سفارش

اس سے قبل این سی او سی کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔