حکومت نے کورونا سے بچاؤ کیلئےاشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکس ختم کردیا

پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام اور آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی بھی منظوری دے دی گئی


ویب ڈیسک November 17, 2020
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا معاملہ موخر فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے اشیاء کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام ، آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے اور وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری اور نیشنل میڈیکل ڈینٹل بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔

کابینہ نے پریس کونسل پاکستان کے ممبران کے نوٹی فکیشن کا اجرا، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 21 اکتوبر اور 5 نومبر کے فیصلوں اور کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق موخر کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں