وزیر اعظم نے گنڈاپورکوگلگت بلتستان کے آزاد امیدواروں سے رابطے کا ٹاسک دیدیا

حکومتی ذرائع کا دعوی ہے کہ 4 آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے تیار ہوچکے ہیں

وفاقی وزیر امور کشمیر نے جی بی میں کام یاب ہونے والے آزاد امیدواروں سے رابطے شروع کردیے ہیں(فوٹو، فائل)

وزیر اعظم نے علی امین گنڈاپور کو گلگت بلتستان انتخابات میں کام یاب ہونےو الے آزاد امیدواروں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے آزاد امیدواروں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیتنے والے چار آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہونے پر آمادہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں حکومتی وزراء نے گلگت بلتستان میں ٹکٹس کی تقسیم پر اعتراضات و تحفظات سے آگاہ کیا۔


اس حوالے سے مراد سعید کا کہنا تھا کہ جیتنے والے 7 آزاد امیدواروں میں سے 4 کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ ٹکٹس کی تقسیم درست ہوتی تو ہم 14 نشستیں جیت سکتے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ٹکٹس کی تقسیم میں بدانتظامی کا معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹکٹس کی غلط تقسیم کا معاملہ بھی دیکھ لیں گے۔
Load Next Story