روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 158 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی


Staff Reporter November 17, 2020
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 158 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ فوٹو: فائل

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں دوسرے روز منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی واقع ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 14 پیسے کے اضافے سے 158 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں انٹربینک مارکیٹ کے برعکس ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 158 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں