کہا جاتا ہے وزیراعلیٰ بنو اب بن کر دکھاؤں گا عثمان بزدار

جو لوگ باہر بیٹھ کر سازشیں کررہے ہیں سب معلوم ہے، وزیراعلیٰ

جو لوگ باہر بیٹھ کر سازشیں کررہے ہیں سب معلوم ہے، وزیراعلیٰ . فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ سی ایم بن کر دکھاؤ اب بن کر دکھاؤں گا۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے گنے کی کم ازکم امدادی قیمت 200 روپے فی من مقرر کرنے منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں ٹرانسپورٹیشن چارجز اور شوگرکین ڈویلپمنٹ فیس کی بھی منظوری دی گئی۔ طے پایا کہ گنے کے کاشتکاروں کو بروقت اور پورا معاوضہ دیا جائے گا، بروقت ادائیگیاں نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کارروائی ہوگی۔


کابینہ نے محکمہ خوراک پنجاب کو پاسکو سے تریسٹھ ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کے معاہدے کی منظوری بھی دی، اجلاس میں نابینا افراد کی ملازمتوں کے 3 فیصد کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

کابینہ اجلاس کی اندورنی کہانی کے مطابق اجلاس میں 2 صوبائی وزراء کی سرزنش کی گئی۔ وزیر تعلیم مراد راس نے اپنا سیکریٹری تبدیل کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں اٹھا دیا، اجلاس میں صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی کی بھی سرزنش کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ بن کردکھاو، اب سی ایم بن کر دکھاؤں گا، جو لوگ باہر بیٹھ کر سازشیں کررہے ہیں سب معلوم ہے۔
Load Next Story