بھارت نے امریکا میں اپنی سفارتکارسے ناروا سلوک پرامریکی سفارتی اہلکاروں کے شناختی کارڈز منسوخ کردیئے

اب امریکی سفارتکاروں کوبھارت میں وہی کارڈزاوراستثنی دیاجائےگا جو کہ بھارتی سفارتی عملےکوامریکامیں ملتاہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک December 24, 2013
دیویانی کھوبرگڑے کو امریکا نے ویزہ فراڈ کے جرم میں گرفتار اور برہنہ کرکے ان کی تلاشی لی تھی۔ فوٹو: فائل

بھارت نے اپنی سفارتکار دیویانی کھوبرا گڑے سے نارروا سلوک پر ملک میں موجود تمام امریکی سفارتی اہلکاروں کے شناختی کارڈز منسوخ کر دیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے تمام امریکی سفارتی اہلکاروں کے شناختی کارڈ منسوخ کردیئے ہیں اور اب امریکی سفارتکاروں کو بھارت میں اسی قسم کے کارڈز اور استثنی دیا جائے گا جو کہ بھارتی سفارتی عملے کو امریکا میں ملتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت میں موجود امریکی سفارتی عملے کے اہل خانہ کو بھی کسی قسم کا کوئی کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 12 دسمبر کو امریکا کی جانب سے نیویارک میں بھارتی ڈپٹی قونصل جنرل دیویانی کھوبرگڑے کو ویزہ فراڈ کے جرم میں گرفتار کرنے اور برہنہ کرکے ان کی تلاشی لینے کے بعد بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں