سمجھوتا ایکسپریس کے ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی چاہتے ہیں حنا ربانی كھر

اگر بھارت يہ سمجھتا ہے كہ حافظ سعيد حكومت پاكستان كا دوست ہے تو يہ اس كی غلط فہمی ہے، حناربانی کھر

وزیرخارجہ حناربانی کھر نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف مزید شواہد فراہم کرنے ہوں گے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہا ہے کہ اگربھارت ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف کارروائی میں تیزی چاہتا ہے تو پاکستان کے عوام بھی سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی چاہتےہیں۔



ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزير خارجہ حنا ربانی كھر نے کہا كہ اگر بھارت يہ سمجھتا ہے كہ حافظ سعيد حكومت پاكستان كا دوست ہے تو يہ اس كی غلط فہمی ہے۔


انھوں نے کہا کہ بھارت کو ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف مزید شواہد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاكستانی عدالتی كميشن كو گواہان كے بيانات قلمبند كرانے کی اجازت بھی دینا ہو گی۔


وزير خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سمجھوتہ ايكسپريس كے ملزمان كوبھی جلد از جلد سزا دلوا کر بے گناہ مسلمانوں کی جانوں کے ضیاع کا انصاف چاہتا ہے۔
Load Next Story