لاہور قلندر کے مداحوں سے معذرت خواہ ہیں سہیل اختر
میچ میں فتح کے لیے وسیم اکرم کی جانب سے حوصلہ افزائی بھی ہمارے بہت کام آئی، بابر اعظم
پی ایس ایل 5 کا ٹائٹل جیتنے والی کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ تھی جبکہ لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ مداحوں سے معذرت خواہ ہوں۔
فائنل کے بعد ورچل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ فائنل میں زیادہ رنز نہیں بنے، 165 یا 170 رنز کی وکٹ تھی، اتنے رن اگر بن جاتے تو اس کا تعاقب مشکل ہوتا، بولنگ کے بعد ہم نے بیٹنگ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں جیت ہمیں ملی، میچ میں فتح کے لیے وسیم اکرم کی جانب سے حوصلہ افزائی بھی ہمارے بہت کام آئی۔
اگر 165 رنز بنالیتے تو پانسہ پلٹ سکتا تھا، سہیل اختر
فائنل میں ناکامی کا شکار ہونے والی لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ اگر ہم 165 رنز اسکور کرلیتے تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار اننگز کھیلی اگر وہ جلدی آؤٹ ہو جاتے ہیں تو ہم میچ پر گرفت حاصل کرسکتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناکامی پر ہم لاہور قلندر کے مداحوں سے معذرت خواہ ہیں۔