پاکستانی خاتون تاجر آمنہ ناصر نے 8 امریکی اسٹیوی ایوارڈ جیت لیے

اسٹیوی ایوارڈز کاروباری خواتین، ایگزیکٹیوز، ملازمین اور ان کی تنظیموں کیلیے دنیا کے اعلیٰ اعزاز ہیں۔


APP November 18, 2020
اسٹیوی ایوارڈز کاروباری خواتین، ایگزیکٹیوز، ملازمین اور ان کی تنظیموں کیلیے دنیا کے اعلیٰ اعزاز ہیں۔ فوٹو : فائل

خاتون تاجر سیدہ آمنہ ناصر جمال نے امریکا میں8 اسٹیوی ایوارڈز جیت لیے۔

پاکستان کی ابھرتی خاتون تاجر اور سماجی کارکن سیدہ آمنہ ناصر جمال نے امریکا میں8 اسٹیوی ایوارڈز جیت لیے جن میں7 چاندی اور ایک کانسی کا اسٹیوی ایوارڈ شامل ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق امریکا میں ہر سال دنیا کے سب سے بڑے کاروباری ایوارڈز کا انعقاد کیا جاتا ہے، سیدہ آمنہ ناصر جمال کا انتخاب بزنس ان ویمن برائے 17 ویں سالانہ اسٹیوی ایوارڈز میں 3,500 سے زائد نامزدگیوں میں حتمی طور پر 8 اقسام کیلیے نامزد کیا گیا جو ایمپلائی آف دی ایئر خاتون ایگزیکٹیو ہیں۔

سیدہ آمنہ نے تعلیم کے ذریعے انقلاب لانے کی مہم کی سربراہی کی، اسٹیوی ایوارڈز کاروباری خواتین، ایگزیکٹیوز، ملازمین اور ان کی تنظیموں کیلیے دنیا کے اعلیٰ اعزاز ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں