
ہمایوں سعید، اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی کراچی کنگز کے سپورٹرز ہیں اور اپنی ٹیم کی جیت پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کراچی نے بہت اچھا کھیلا، یہ ہونا ہی تھا ہمیں جیتنا ہی تھا، کنگ کنگ ہوتا ہے ہم جیت گئے۔ ان تینوں نے کراچی کنگز کی جیت پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CHtQJ5FB4aA/"]
گلوکار عاصم اظہر بھی کراچی کنگز کے سپورٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اُس لمحے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس وقت کراچی کنگز پی ایس ایل 5 کا فائنل جیت گیا تھا اور اس جیت پر وہ اپنے دوستوں کے ساتھ جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CHs8AfAnHgS/"]
گلوکار و اداکار علی ظفر نے اس موقع پر پہلے تو فائنل میں پہنچنے پرلاہور قلندرز کی تعریف کی اور پھر کراچی کنگز کو جیت کی مبارکباد دی۔ ایک اور ٹوئٹ میں علی ظفر نے لکھا کہ لاہوریو! بھائی بھی لاہورسے ہے لیکن پیش گوئی، پیش گوئی ہوتی ہے۔ اس میں جذبات کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ پچھلے 4 سیزن کی بھی چیک کرلو۔ آخر میں ہم سب پاکستانی ہیں۔ زندگی کو انجوائے کرو۔
Lahoriyo, Bhaee bhee Lahore se hai, laikin prediction prediction hoti hai 🧘♂️😊 Is mein jazbaat ka koi amal dakhal nahin hota. Pichle 4 seasons ki bhee check ker lo. In the end we are all Pakistanis. Enjoy the life kero😎🇵🇰 #KarachiKings #lahoreqalanders #PSL2020Final #Pakistan https://t.co/6LXRAQUEq1
— Ali Zafar (@AliZafarsays) November 17, 2020
مہوش حیات بھی اس موقع پر پیچھے نہیں رہیں انہوں نے کہا کتنا سنسنی خیز فائنل تھا۔ یہ جیت کراچی کنگز کی تھی اور کراچی کنگز کی یہ جیت مرحوم کوچ ڈین جونز کو قابل فخر خراج تحسین ہے۔ وہ اگر زندہ ہوتے تو آج بہت فخر محسوس کرتے۔
A thrilling finale to the #HBLPSLV . A well deserved win for the Karachi Kings and a fitting tribute to their late coach, Dean Jones. He would really have been proud today! 🏏🏆💙#KarachiKings #KKvLQ #PSL2020Final
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 17, 2020
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔