کورونا وائرس بلوچستان حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

تفریحی مقامات شام 6 بجے جب کہ شاپنگ مالز، مارکیٹ، شادی ہال اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے، صوبائی حکومت


ویب ڈیسک November 18, 2020
ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فوٹو : فائل

بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا جب کہ سرکاری و نجی دفاتر، ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز سمیت تمام مقامات پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام تفریحی مقامات شام 6 بجے کے بعد بند کردیے جائیں گے، شاپنگ مالز، مارکیٹ، شادی ہال اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں