چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں ایک اہلکار شہید

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا، ڈی پی او چارسدہ


ویب ڈیسک November 18, 2020
ضلع میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ تھا۔ فوٹو : ایکسپریس

حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او چارسدہ کے مطابق دہشت گرد نے سرکٹ ہاؤس کو ٹارگٹ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا ہے، ضلع میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ تھا تاہم واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |