عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112800روپے ہو گئی ہے


Staff Reporter November 18, 2020
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112800روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو، فائل

عالمی ماکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 13 ڈالر گھٹ کر 1875 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450روپے اور376روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 96708روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1200روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1028روپے 80پیسے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں