لاہور سے تعلق رکھنے والے بابراعظم نے لاہور قلندرز کو شکست دی فواد رانا

پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنا ہمارے لیے اعزاز کی بات رہی، فواد رانا


Sports Reporter November 18, 2020
پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنا ہمارے لیے اعزاز کی بات رہی، فواد رانا

لاہور قلندرز کے فواد رانا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کو کامیابی دلوانے والے بابراعظم کا تعلق لاہور سے ہے اور اسی نے لاہور قلندرز کو شکست دی۔

اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا فواد نے کہا کہ بلاشبہ بابر اعظم دنیا کرکٹ کا سب سے بہترین بیٹسمین ہے، پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنا ہمارے لیے اعزاز کی بات رہی، اگلے سال لاہور قلندرز بھر پور تیاری کے ساتھ واپس آئیگی،ہر سال کی طرح بھرپور ستائش اور حوصلہ افزائی کرنے والے لاہور قلندرز کے مداحوں کے بہت شکر گزار ہیں۔

لاہور قلندرز کے فواد رانا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کا ٹائٹل جیتنے پرکراچی کنگز کو جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں، کراچی کنگز کو کامیابی دلوانے والے بابراعظم کا تعلق لاہور سے ہے اور اسی نے لاہور قلندرز کو شکست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔