الجزائر میں بچے اغوا کرنے والے مجرموں کو سزائے موت دینے کی منظوری

بچوں کے اغوا میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 18, 2020
الجیریا میں بچوں کے اغوا کاروں کو سزائے موت دینے کا بل منظور کیا گیا ہے(فوٹو، فائل)

شمالی افریقی ملک الجزائر میں بچوں کے اغوا میں ملوث افراد کو سزائے موت دینے کا قانون منظوری کرلیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بچوں کے اغوا میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ اس بل میں بچوں کو اغوا کرنے والے مجرموں کو سزائے موت دینے کی تجویز دی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الجزائر میں سزائے موت کا قانون باضابطہ طور پر ختم نہیں کیا گیا ہے تاہم 1993 کے بعد اس سزا پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ 1993 میں بھی دہشت گردی کے ایک مقدمے میں آخری مرتبہ موت کی سزا دی گئی تھی۔

قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل کونسل آف دی نیشن میں پیش ہوگا اور وہاں سے منظوری کے بعد قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں