حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل

بدقسمت طیارے کے پائلٹس نے بالکل ایک نئی قسم کی خرابی دیکھی جو اس سے پہلے اے ٹی آر طیاروں میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔


Staff Reporter November 19, 2020
دسمبر2016میں طیارہ حادثہ ہوا جس میں جنیدجمشید سمیت 47افراد شہید ہوئے۔ فوٹو: فائل

حویلیاں میں حادثے کاشکار پی آئی اے کے طیارے کی تحقیقات تقریباً 4سال بعد مکمل جب کہ اے ٹی آر طیارے کے ایک انجن کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا۔

اے اے آئی بی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ نے حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ جاری کر دی۔ دسمبر2016میں طیارہ حادثہ ہوا جس میں جنیدجمشید سمیت 47افراد شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حویلیاں حادثہ،طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہو اتھا۔ اے ٹی ار طیارے کے انجن کو 10ہزار گھنٹے مکمل ہونے پر اوورہال نہیں کیا گیا، طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا،چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

بدقسمت طیارے کے پائلٹس نے بالکل ایک نئی قسم کی خرابی دیکھی جو اس سے پہلے اے ٹی آر طیاروں میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں