ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی پچز بنانے والے حاجی بشیر چل بسے

حاجی بشیر احمد 40 سال سے زائد عرصے تک بورڈ کے ساتھ وابستہ رہے۔


Express News November 19, 2020
حاجی بشیر احمد 40 سال سے زائد عرصے تک بورڈ کے ساتھ وابستہ رہے۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کے سابق ہیڈ گراؤنڈ مین حاجی بشیر احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

حاجی بشیر احمد 40 سال سے زائد عرصے تک بورڈ کے ساتھ وابستہ رہے، قذافی اسٹیڈیم سمیت ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی پچز انھوں نے بنائیں، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ان دنوں مختلف نجی گراؤنڈز کی پچز تیار کررہے تھے، وہ لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ بھی وابستہ تھے۔

ماجد خان، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، انضمام الحق، ویوین رچرڈز سمیت دنیا کے ٹاپ اسٹارز حاجی بشیر کی بنائی پچز پر کرکٹ کھیل چکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |