امیدوار کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرائیںتاج حیدر

ضلعی کونسل اور وارڈز کی نشستوں کے لیے الگ الگ فارم بھرے جائیں گے،رہنما پیپلزپارٹی

امیدوار نامزدگی فارم میں دی گئی تمام شرائط پوری کریں۔رہنما پیپلزپارٹی۔ فوٹو : آئی این پی/فائل

پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔

جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی فارم پر یہ واضح کرنا چاہیے کہ وہ جنرل سیٹ، اقلیتی سیٹ، خواتین کی سیٹ یا پھر مزدور کسان کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، امیدوار نامزدگی فارم میں دی گئی تمام شرائط پوری کریں، فارم مکمل بھریں اور ضروری دستاویزات اس کے ساتھ منسلک کیے جائیں۔




ضلعی کونسل اور وارڈز کی نشستوں کے لیے الگ الگ فارم بھرے جائیں گے، انھوں نے ضلعی پارلیمانی بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی کے فارم قبول ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ کونسلز اور وارڈز کے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کریں۔
Load Next Story