مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید

قابض فوج نے نوجوانوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ٹرک میں جموں سے سری نگر جارہے تھے، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک November 19, 2020
قابض فوج نے نوجوانوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ٹرک میں جموں سے سری نگر جارہے تھے، کشمیر میڈیا سروس فوٹو : فائل۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، قابض فوج نے نوجوانوں کو ضلع جموں میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ٹرک میں جموں سے سری نگر کی جانب روانہ تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں نوجوان شہید ہوگئے تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ضلع پونچھ میں گرینیڈ حملے میں بھارتی فوج کا ایک آفیسر بھی زخمی ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں