کراچی سرکلر ریلوے 25 سال بعد دوبارہ پٹری پر آگئی

سرکلر ریلوے کا کرایہ 30 روپے ہوگا


ویب ڈیسک November 19, 2020
سرکلر ریلوے کا کرایہ 30 روپے ہوگا

کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) 25 سال بعد دوبارہ بحال ہوگئی۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے 46 کلو میٹر ٹریک پر سٹی اسٹیشن سے پیپری تک سرکلر ریلوے چلے گی، اس میں سرکلر کا 14 کلو میٹر خصوصی ٹریک شامل ہے، 15 روز بعد مزید 14 کلو میٹر ٹریک کا اضافہ ہوگا اور 12 پھاٹک نصب کریں گے جبکہ ٹریک پر کراسنگ کی تعمیر مکمل کرلی جائیگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ابتدا میں یومیہ 2 ٹرینیں چلیں گی، پھر 14 دسمبر کو 8 اور اس کے بعد سے یومیہ 20 ٹرینیں چلیں گی، سرکلر ریلوے کا کرایہ 30 روپے کردیا، مزدور طبقہ 750 روپے ماہانہ کارڈ کے زریعے سفر کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔