گھر سے لاپتہ 7 سالہ بچی کی جلی ہوئی لاش قبرستان سے برآمد

7 سالہ لیہ گزشتہ روز بالو خیل میں اس کے گھر سے ہی لاپتہ ہوئی تھی


ویب ڈیسک November 19, 2020
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا فوٹو: فائل

گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی سوختہ لاش مقامی قبرستان سے برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع قبرستان سے ایک بچی کی جلی ہوئی لاش ملی ہے جس کی شناخت 7 سالہ لیہ دختر معراج کے نام سے ہوئی ہے، پولیس تھانہ بڈھ بیر نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی بالو خیل کی رہائشی ہے، گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوئی تھی، بچی کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔

دوسری جانب سی سی پی او پشاور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاملے کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔