اپوزیشن جلسے جلوسوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے شبلی فراز

پہلے تو آپ مکمل لاک ڈاؤن کی وکالت کر رہے تھے، آج یو ٹرن نہ لیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 19, 2020
پہلے تو آپ مکمل لاک ڈاؤن کی وکالت کر رہے تھے، آج یو ٹرن نہ لیں، وفاقی وزیر اطلاعات

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏کورونا کے قومی ایشو کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن جلسے، جلوسوں کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، پہلے تو آپ مکمل لاک ڈاؤن کی وکالت کر رہے تھے، آج یو ٹرن نہ لیں، ذاتی مفاد کے بجائے عوام، سیاسی کارکنان اور اپنی جان کی حفاظت اور صحت کو خدارا ترجیح دیں۔

شبلی فراز نے وزیراعظم کے دورہ افغانستان کے بارے میں کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات اور رابطوں کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہیں، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں، امن، ترقی اور خوشحالی افغان عوام کاحق ہے۔عمران خان خطے میں امن کے داعی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔