پاک روس مشترکہ جنگی مشقیں دروزبہ 5 اختتام پذیر

مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 19, 2020
دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کی یہ پانچویں مشترکہ مشقیں تھیں(فوٹو، اسکرین گریب)

لاہور: پاکستان اور روس کی مشترکہ جنگی مشقیں دروزبہ 5 اختتام پذیر ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن اور روسی سفیر نے اختتامی تقریب میں شرکت کی. تقریب میں دونوں ممالک کے سپیشل فورسز کے دستوں نے جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کیا.

پاک روس جنگی مشقیں تربیلا اور پبی کے مقامات پر منعقد کی گئیں۔مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

متعلقہ لنک: پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں

دروزبہ کے عنوان سے پہلی پاک روس مشترکہ مشقیں 2016ء اور تیسری 2018ء میں پاکستان میں منعقد ہوئیں تھیں، جبکہ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017ء اور 2019ء میں روس میں منعقد ہوئیں۔ اس سلسلے کی پانچویں مشقیں رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان میں شروع ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |