پھلوں وسبزیوں کے برآمد کنندگان کا وفد روس روانہ
آلوکی برآمد کیلیے روسی قرنطینہ حکام سے ملاقاتیں ہونگی، شپنگ کمپنیوں سے بات چیت کرلی
لاہور:
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایکسپورٹر،امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے بانی اورشریک چیئرمین عبدالواحد کی سربراہی میں پھلوں اورسبزیوں کے برآمدکنندگان کا وفدروس روانہ ہوگیا ہے۔
روانگی سے قبل عبدالواحد نے بتایا کہ آئندہ ماہ سے پاکستانی آلو کی روسی مارکیٹ تک رسائی کے لیے روسی قرنطینہ کے عہدیداران سے ملاقات کی جائیگی اور انکو باضابط طور پر پاکستان آنے کی دعوت بھی دی جائیگی تاکہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کوفروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ روسی مارکیٹ میں آلو کی بروقت برآمدات کو یقینی بنانے کے لیے شپنگ کمپنیوں سے بات چیت کر لی گئی ہے اور شپنگ کمپنیوں کو اضافی کنٹینرز کی فراہمی کامطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ آلو اورکینوکی برآمدات میں آئندہ ماہ جنوری 2014 سے اضافہ ہو جائے گا جس کے لیے تقریباً 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کی ضرورت ہوگی جبکہ شپنگ کمپنیوں کو جدید طریقہ کارسے کنٹینرز کی ہینڈلنگ اور فریٹ چارجز پر بھی برآمدکنندگان کو درپیش مشکلات سے آگا ہ کردیا گیا ہے۔
عبدالواحد نے بتایا کہ رواں مالی سال آم، آلو، پیاز کی برآمدات کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث رواں مالی سال کے5 ماہ کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بہتررہی ہے،اس دوران پھلوں کی برآمدات 40 فیصد بڑھ کر 14 کروڑ 34 لاکھ ڈالر اور سبزیوں کی 2 کروڑ ڈالر( 33 فیصد) کے اضافے سے 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے پھل اور 4 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سبزیاں برآمد کی گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کرسمس اورآئندہ ماہ نئے سال کی آمد کے باعث برطانیہ ویوکرائن سمیت یورپ، امریکا، کینیڈا، روس ودیگرممالک میں پاکستانی پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں اضافے کاامکان ہے اورکینو ،آلو کی بڑھتی ہوئی طلب کو پوراکرنے کی پاکستانی زرعی سیکٹربھرپورصلاحیت رکھتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ روسی قطرنطینہ کاوفد جنوری 2014 میں پاکستان کادورہ کرے گا جس کے لیے بھرپور انتظامات کررہے ہیں تاکہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوسکے اور پھلوں وسبزیوں کابرآمدی حجم بڑھایا جاسکے۔