سلمان خان نے کورونا کے شبہ میں خود کو قرنطینہ کرلیا

سلمان خان کے گھریلو اسٹاف ممبران بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں


ویب ڈیسک November 19, 2020
سلمان خان کے گھر کے اسٹاف ممبران بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اسٹاف ممبران میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو اہل خانہ سمیت قرنطینہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اہل خانہ سمیت قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جس کی وجہ اُن کے گھریلو اسٹاف ممبران ہیں جو کووڈ 19 کا شکار ہوچکے ہیں۔ سلمان خان نے اس وقت تک خود آئسولیٹ نہیں کیا تھا تاہم سلو میاں نے قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب اُن کے ذاتی ڈرائیور کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

سلمان خان کے قریبی ذرائع کے مطابق سلو میاں کی پوری فیملی قرنطینہ میں ہے اور بہت جلد اُن سب کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے والی ہے جب کہ مہلک وبا سے متاثر ہونے والے اسٹاف کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کے علاج کے تمام اخراجات سلمان خان ادا کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سلمان خان یا اُن کی فیملی کی جانب سے اب تک قرنطینہ میں جانے کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی لیکن سلو میاں کے والدین کی شادی کی سالگرہ منسوخ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ معاملہ سنگین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں