ڈالر 3 ماہ کی کم ترین سطح 1055 روپے پر آگیا

آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے پر انٹربینک میں ڈالر 35 اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا

آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے پر انٹربینک میں ڈالر 35 اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے قرضے کی رقم ملنے کی خبروں کے باعث امریکی ڈالر کی قدر 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر میں یکدم 35 پیسے کی کمی سے105.50 روپے ہوگیا جس کے اثرات اوپن کرنسی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر 10 پیسے کی مزید کمی سے 105.50 روپے ہوگئی، اس طرح زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر یکساں ہوگئی ہے۔




ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں جوں جوں بہتری رونما ہوگی اسی تناسب سے امریکی ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی ہوگی تاہم اس کمی کو یقینی بنانے کی غرض سے متعلقہ ریگولیٹر کو انٹربینک واوپن مارکیٹ کی کڑی نگرانی کرنا ضروری ہے تاکہ ڈالر میں سٹے بازی کا عنصر غالب نہ ہوسکے۔

Recommended Stories

Load Next Story