کورونا کی دوسری لہر محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے

نومبر کے آخر میں ہونے والے امتحانات 10مارچ کو ہوں گے، سیکریٹری تعلیم


ویب ڈیسک November 19, 2020
نومبر کے آخر میں ہونے والے امتحانات 10مارچ کو ہونگے، سیکرٹری تعلیم۔ فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا کی دوسری لہر کے باعث صوبے بھرمیں نومبر کے آخر میں ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے۔

سیکریٹری تعلیم شیرخان بازئی کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے نومبر کے آخر میں ہونے والے پہلی سے مڈل تک کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سالانہ امتحانات کے فوراً بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائے گا۔

سیکریٹری تعلیم شیرخان بازئی نے بتایا کہ رواں سال کے مڈل کے اسٹینڈرڈ امتحانات جو دسمبر میں ہوتے تھے انہیں بھی مارچ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سال یہ امتحان متعلقہ اسکول خود لیں گے جبکہ اسکولوں کے رزلٹ پر مڈل اسٹینڈرڈ کے امتحانات کے سرٹیفکیٹ بلوچستان اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن جاری کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں