سندھ کی سرکاری لیبارٹریز میں بغیر علامات والے 60 سال سے زائد العمر افراد کے کورونا ٹیسٹ پر پابندی

ملک سے باہر جانے والے افراد کے کورونا ٹیسٹ کروانے پر بھی پابندی عائد


Staff Reporter November 19, 2020
ملک سے باہر جانے والے افراد کے کورونا ٹیسٹ کروانے پر بھی پابندی عائد (فوٹو : فائل)

محکمہ صحت سندھ نے سرکاری لیبارٹریوں میں 60 سال سے کم عمر بغیر علامات والے مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری لیبارٹریوں میں کورونا ٹیسٹ کٹس کی شدید کمی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں سیمپلز جمع ہوگئے ہیں اس لیے 60 سال سے زائد عمر کے وہ افراد جن میں کورونا وائرس کی علامات موجود نہیں ہیں ان کا ٹیسٹ نہ کیا جائے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کی سرکاری لیبارٹریوں میں ملک سے باہر جانے والے افراد کے کورونا ٹیسٹ کروانے پر بھی پابندی عائد ہوگی، سرکاری لیبارٹریوں میں صرف علامات والے مریضوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا جبکہ ایسے مریضوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوسکے گا جنہیں دیگر بیماریاں لاحق ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کے عملے اور طلباء میں علامات پائے جانے کی صورت میں ہی کورونا ٹیسٹ ہوسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں