بڈھ بیر میں بچی کو قتل کے بعد جلانے کا واقعہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

بچی کوصبح کے وقت جلایا گیا اور جلانے کے 3 گھنٹے بعد بچی کی لاش ملی، تحقیقاتی ٹیم


ویب ڈیسک November 20, 2020
بچی کوصبح کے وقت جلایا گیا اور جلانے کے 3 گھنٹے بعد بچی کی لاش ملی، تحقیقاتی ٹیم۔ فوٹو : فائل

7 سالہ بچی کو قتل کے بعد جلانے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بچی کو قتل کے بعد لاش جلائے جانے سے متعلق تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق بچی لیہ بدھ کے روز گھر سے نکلی تھی پھر واپس نہ آئی جب کہ بچی کو گھسیٹ کر کھیتوں میں لے جایا گیا، بچی کوصبح کے وقت جلایا گیا اور جلانے کے 3 گھنٹے بعد بچی کی لاش ملی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گھر سے لاپتہ 7 سالہ بچی کی جلی ہوئی لاش قبرستان سے برآمد

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق بچی کو گولیاں مارنے کے حوالے سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں جب کہ بچی کی شناخت اس کے چہرے سے ہوئی۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع قبرستان سے ایک بچی کی جلی ہوئی لاش ملی تھی جس کی شناخت 7 سالہ لیہ دختر معراج کے نام سے ہوئی، واقعہ کے بعد سی سی پی او پشاور نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |