ایل ڈی اے پلاٹس کیس 20 سال بعد نواز شریف کیخلاف نیب انکوائری مکمل

نواز شریف پر وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنے قریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹنے کا الزام


ویب ڈیسک November 20, 2020
نواز شریف پر وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنے قریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹنے کا الزام

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے 20 سال بعد نواز شریف کیخلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی بندر بانٹ کیس کی انکوائری مکمل کرلی۔

نیب ذرائع کے مطابق کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے انکوائری سے متعلق سیل بند رپورٹ ڈی جی نیب کو بھجوا دی ہے اور اب ریجنل بورڈ کی میٹنگ میں اس سی آئی ٹی رپورٹ پر پراسکیوشن ونگ قانونی رائے دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس؛ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

نواز شریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ انہوں نے ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ساتھ مل کر ایل ڈی اے پلاٹس کی ایگزمشن دی اور پلاٹس کا کوٹہ ختم کر کے من پسند افراد کو پلاٹ الاٹ کیے، حالانکہ ایل ڈی اے کی پالیسی 1986 کے تحت چیرمین پلاٹس الاٹ کرتے تھے۔

نواز شریف پر وزیرِ اعلٰی پنجاب کی حیثیت سے اپنے قریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹنے کا الزام تھا اور ان کیخلاف یہ انکوائری 20 سال سے زیر التوا تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں