پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکار

بڑے عوامی اجتماعات سے کورونا کے بڑے پیمانے پرپھیلنے کا خدشہ ہے، ڈپٹی کمشنر


ویب ڈیسک November 20, 2020
کورونا وائرس سے انسانی جانوں کوبچانے کی غرض سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ڈپٹی کمشنر: فوٹو: فائل

ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظرپی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤکے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےعوامی اجتماعات سے گریزاختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنرکے مطابق ضلع پشاورمیں اس وقت کورونا کی شرح 13 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، بڑے عوامی اجتماعات سے کورونا کے بڑے پیمانے پرپھیلنے کا خدشہ ہے، مذکورہ صورت حال اورکورونا وائرس سے انسانی جانوں کوبچانے کی غرض سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ جلسہ کے لیے اجازت نامہ کی درخواست فیصل کریم کنڈی، سردارحسین بابک، مولانا عطاء الحق درویش، مرتضی جاوید عباسی اورہاشم بابرنے فوکل پرسن عبدالجلیل جان کے توسط سے ڈی سی پشاورکودی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں