آرمی چیف سے مصری سفیر کی ملاقات دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان مصر کے ساتھ ہر شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، آرمی چیف

پاکستان مصر کے ساتھ ہر شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر طارق محمد نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مصری سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور مصر کے ساتھ ہر شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Load Next Story