گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلیے واضح اکثریت حاصل ہوگئی

6 آزاد امیدواروں کے شامل ہونے سے پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 16 ہوگئی


ویب ڈیسک November 20, 2020
تحریک انصاف کو ایم ڈبلیو ایم کی ایک نشست کی حمایت بھی حاصل ہے

گلگت بلتستان انتخابات میں جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور گزشتہ روز 5 آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی، عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد رکن کی آج تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد یہ تعداد 6 ہوگئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ گلگت بلتستان؛ 4 آزاد ارکان اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اس موقع پر آزاد اراکین نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، سیف اللہ نیازی اور ارشد داد سے ملاقات کرکے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 6 آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد 23 نشستوں میں پی ٹی آئی ارکان کی ٹوٹل تعداد 16 ہوگئی ہے جب کہ تحریک انصاف کو ایم ڈبلیو ایم کی ایک نشست کی حمایت بھی حاصل ہے۔

آزاد امیدواروں کی فہرست


پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے امیدواروں کی فہرست درج ذیل ہے۔

جی بی اے 5 نگر 1 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار جاوید منوا

جی بی اے 9 اسکردو 3 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار وزیرسلیم

جی بی اے 10 اسکردو 4 سے آزاد امیدوار راجہ ناصر

جی بی 15 دیا میر 1 سے آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ

جی بی اے 22 گانچھے 1 سے آزاد امیدوار مشتاق حسین

جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمید

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |