پی ڈی ایم غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہی ہے وزیر اعظم

پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر تے ہوئےجلسہ کر رہے ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 21, 2020
پی ڈی ایم جلسہ ایسے وقت کیا جا رہا ہے جب کورونا کیس بڑھ رہے ہیں ،عمران خان فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران سخت لاک داؤن کے خواہش مند اور ہماری پالیسیوں پر تنقید کرنے والے پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا کورونا کیسزبڑھنے پراپوزیشن کے خلاف مقدمات کا اعلان

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر تے ہوئےجلسہ کر رہے ہیں ، یہ جلسہ ایسے وقت کیا جارہا ہے جب کورونا کیس ڈرامائی طور پر بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے اتوار کو پشاور میں جلسہ عام کا اعلان کررکھا ہے ، جس میں بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے علاوہ دیگر اہم اپوزیشن رہنما بھی خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔