کیا بطورمداح آپ کنگ خان کے گھرمیں رہنا پسند کریں گے

کنگ خان کی اہلیہ گوری خان نے گھرکودوبارہ سے ڈیزائن کیا ہے جو محبت سمیت بہت سارے لمحات کو اپنے اندرسموئے ہوئے ہے


ویب ڈیسک November 21, 2020
آپ کے پاس موقع ہے کہ آپ یہاں قیام کرسکتے ہیں۔

شاہ رخ کے مداح اب اگرچاہیں تو وہ ان کے پرتعیش گھرمیں کچھ دن کے لیے قیام کر سکتے ہیں۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری خان نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنا کربے حد خوش کردیا جو اپنے آپ میں بہت منفرد ہے۔

دونوں نے انسٹا اکاؤنٹ پربتایا کہ اب مداح ان کے دہلی کے گھرمیں کچھ دن قیام کرسکتے ہیں جو گوری خان نے خود دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ دونوں نے پرتعیش گھرکی تصاویر و وڈیوزکواپنے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پرشیئربھی کیا ہے۔

اس متعلق کنگ خان نے کہا کہ دہلی سے جڑی بہت سی یادیں ہیں اوریہ شہر میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اہلیہ گوری نے گھر کو دوبارہ سے ڈیزائن کیا ہے جو محبت سمیت بہت سارے لمحات کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ آپ کے پاس موقع ہے کہ آپ یہاں قیام کرسکتے ہیں۔

[instagram-post url="www.instagram.com/p/CHuWNwaFhpL/"]

کنگ خان کی اہلیہ گوری خان نے اس متعلق کہا کہ ان کا دہلی کا گھربہت سی خوبصورت یادوں کا مظہر ہے اور جو ان کے دل سے بہت قریب ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CHwvmpdngXk/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔