ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما کامران ٹیسوری کیخلاف ریلوے اراضی پر قبضے کا مقدمہ

کامران ٹیسوری نے ریلوے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کررکھی ہیں


Staff Reporter November 21, 2020
کامران ٹیسوری نے ریلوے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کررکھی ہیں

لاہور: ریلوے پولیس نے ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما کے خلاف ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے گلشن اقبال میں تعمیر کیے جانے والے رہائشی پروجیکٹ کی اراضی میں 2 ہزار گز سے زائد زمین ریلوے کی ہے۔

ریلوے پولیس نے کامران ٹیسوری کے خلاف ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضے کی دفعات کے تحت ریلوے سٹی اسٹیشن تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 2020/47 درج کرلیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق ایم کیو ایم پی آئی بی رہنما کامران ٹیسوری نے ریلوے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کررکھی ہیں اور گلشن اقبال میں تعمیر کیے جانے والے رہائشی پروجیکٹ کی اراضی میں 2 ہزار گز سے زائد زمین ریلوے کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔