دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ جاری

نیوزی لینڈ پہنچ کر بھی اسکواڈ کو 14 روز کا قرنطینہ کرنا ہے


Abbas Raza November 21, 2020
لاہورسے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردی ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی مقامی ہوٹل میں کورونا ٹیسٹ جاری ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی مقامی ہوٹل میں کورونا ٹیسٹ جاری ہیں، لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردی ہے۔ لاہورسے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردی ہے۔

قومی اسکواڈ اور شاہینز میں شامل اسپورٹ اسٹاف بھی مقامی ہوٹل پہنچ گیا، دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جمعہ کی رات ہی لاہور پہنچ گئے تھے، یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے کورونا ایس او پیز کے پیش نظر کھلاڑی کا لاہور میں ٹیسٹ مثبت آگیا تو اس کو سیریز میں شرکت سے محروم رہنا پڑے گا۔

نیوزی لینڈ پہنچ کر بھی اسکواڈ کو 14 روز کا قرنطینہ کرنا ہے، کرکٹرزاورآفیشلز پیر کو علی الصبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔