کابل دھماکوں اور راکٹ حملوں سے لرز اُٹھا 8 ہلاک
کابل میں پہلے 2 دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد مختلف مقامات سے داغے گئے 23 راکٹس شہری آبادی پر گرے
افغانستان کے دارالحکومت میں صرف ایک گھنٹے کے دوران 23 راکٹس داغے گئے اور دو بارودی سرنگ کے دھماکے ہوئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں اور مختلف مقامات پر 23 راکٹس گرنے سے افغانستان کا دارالحکومت کابل لرز اُٹھا۔ شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچ گئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں دو زوردار دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد مختلف مقامات سے دہشت گردوں نے 23 راکٹس دارالحکومت پر داغے جو شہری علاقوں میں بھی گرے۔
کابل پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکوں اور راکٹس حملوں سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خطرہ ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ حملوں کا ہدف کیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ دو درجن سے زائد افراد کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا ہے جس میں سے 8 افراد کو مردہ حالات میں لایا گیا اور 6 افراد دوران علاج چل بسے تاہم سرکاری طور پر 3 افراد کی ہلاکت اور 11کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔