زیادتی کے مجرموں کو نشان عبرت بنانے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

زیادتی کے مجرموں کو سخت سزا کا آرڈیننس آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش ہونے کا امکان


ویب ڈیسک November 21, 2020
زیادتی کے مجرموں کو سخت سزا کا آرڈیننس آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش ہونے کا امکان

ISLAMABAD: حکومت نے بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیرقانون فروغ نسیم اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ملاقات کی جس میں بیرسٹر علی ظفر بھی شریک تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل قانون لایا جائے، ایسا قانون لائیں کہ متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون میں متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفط کا خاص خیال رکھا جائے، ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے، زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا آرڈیننس آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں