کراچی ایئرپورٹ سے7 نادر سکوں سمیت 5 کروڑ کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

مختلف کارروائیوں میں 300 نشہ آور ٹیبلٹس، 10 ہزار میموری کارڈز، موبائل فونز، قیمتی پتھر اور مصنوعی زیوارت بھی ضبط

محکمہ آثار قدیمہ نے بھی سکوں کے "نوادرات" ہونے کی تصدیق کردی

پاکستان کسٹمز جناح ٹرمینل کلکٹوریٹ کراچی نے مختلف کامیاب کارروائیوں میں 7 نادر سکوں سمیت 5 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کراچی ایئرپورٹ انعام وزیر نے ایکسپریس کو بتایاکہ کسٹمز حکام کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پاکستان سے بیرون ملک بھجوائے جانے والے پارسلوں کی ایگزامنیشن سخت کی جس کی بدولت پارسل کے ذریعے شارجہ بھیجے جانے والے7قیمتی نادر سکوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔



انعام وزیر نے بتایاکہ محکمہ کسٹمز نے ان نادر سکوں کو نوادرات ہونے کی تصدیق کرانے کے لیے محکمہ آثار قدیمہ بھجوایا جس پر محکمہ آثار قدیمہ نے بھی سکوں کے "نوادرات" ہونے کی تصدیق کردی ہے۔




اسی طرح کسٹمز کلکٹریٹ نے ہانگ کانگ بھیجے جانے والے ایک اور پارسل میں سائیکٹو پروک کی300نشہ آور ٹیبلٹس بھی برآمد کی ہیں۔



بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی منظم جانچ پڑتال کی بدولت دبئی سے آنےوالے مسافروں سے 10 ہزار میموری کارڈز، قیمتی موبائل فونز، قیمتی پتھر اورمصنوعی زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام نے مقدمات درج کرکےتمام برآمد اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔



 
Load Next Story