پاکستان نے پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کرلیا

ڈریپ نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈ کی منظوری دیدی

ڈریپ نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈ کی منظوری دیدی

پاکستان نے پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کرلیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈ کی منظوری دیدی اور سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹر عاصم رؤف نے بتایا کہ ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت ڈیوائس کو رجسٹرڈ کیا ہے، کووریڈ ڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ ہے، یہ پھیپھڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخیص کرے گی جس کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں کورونا انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی، کووریڈ ڈیوائس کی مقامی سطح پر تیاری بڑی کامیابی ہے۔


ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ‏میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے، جس سے کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی، یہ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے، یہ نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان کی تیار کردہ ہے جو جلد نہ صرف ملک بھر میں دستیاب ہوگی، بلکہ ‏پاکستان کووریڈ ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر ممالک کو بھی فراہم کرے گا۔

 

 
Load Next Story